فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے یوم جشن آزادی پاکستان کے موقع پر قومی پرچم کشائی کرتے ہوئے تقریب کا آغاز کیا جبکہ بعد ازاں وطن عزیز کی 79 ویں سالگرہ کے کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر شعیب رشید، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز فرحان اکرم، ڈائریکٹرز جاوید غنی، محمد اقبال ملک، نعمان نور، ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد امین ڈوگر، فرحان علی، ظفر اقبال قادری، احمد رضا، شاہدہ رحمان و دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا و دیگر نے ہیڈ آفس احاطہ میں پرچم کشائی کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی جبکہ اس موع پر انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ہمارا جنون، ہماری پہچان ہے جس کے لئے ہماری جان بھی قربان ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریاں قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق انجام دینا ہونگی کیونکہ بانی پاکاستان قائداعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل درآمد کرتے ہوئے بہترطریقے سے وطن عزیز کی خدمت کر سکتے ہیں۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے واضح کیا کہ 14 اگست یوم جشن آزادی کے موقع پر بھی آپریشنز سٹاف اپنی ڈیوٹی پر موجود ہے کیونکہ عوام کو نکاسی آب کی معیاری اور بہترین سہولیات کی فراہمی واسا فیصل آباد کا مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔




