فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھوآنہ بازار کے الیکشن میں حافظ یحییٰ طارق اور محمد امین خان کی فتح حقیقی تاجروں کی فتح ہے’ بھوآنہ بازار کے تاجروں کا آپ پر غیرمتزلزل اعتماد آپ کی محنت کا ثمر ہے’ ہمیں یقین ہے کہ آپ آئندہ بھی بھوآنہ بازار کے دکانداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے رہیں گے’ ان خیالات کا اظہار آرائیں ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر’ انجمن آرائیاں پنجاب کے نائب صدر میاں امجد اقبال’ چیئرمین میاں جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے بھوانہ بازار کے نومنتخب صدر حافظ یحییٰ طارق اور جنرل سیکرٹری محمد امین خان کو ان کی شاندار جیت پر مبارکباد دینے کے موقع پر کیا’ انہوں نے کہا کہ بھوآنہ بازار کے دکانداروں نے آپ کی چار سال کی محنت کا پھل ووٹ دے کر کامیابی کی صورت میں دیا ہے’ اس پر ہم بھوآنہ بازار کے دکانداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے چار سالوں میں آپ پہلے سے زیادہ محنت کریں گے اور بھوآنہ بازار کے تاجروں کے مسائل حل کروانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے’ انہوں نے حافظ یحییٰ طارق اور محمد امین خان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آرائیں ایسوسی ایشن آپ کے ساتھ ہمیشہ قدم سے قدم ملا کر چلے گی’ ہماری نیک تمنائیں آپ سب کے ساتھ ہیں’ اس موقع پر بھوانہ بازارکے نومنتخب صدر حافظ یحییٰ طارق اور نومنتخب جنرل سیکرٹری محمد امین خان نے آرائیں ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر’ انجمن آرائیاں پنجاب کے نائب صدر میاں امجد اقبال’ چیئرمین میاں جاوید اقبال ایڈووکیٹ کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ جیت آپ جیسے بزرگوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے’ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کام سے ثابت کریں گے کہ بھوآنہ بازار کے تاجروں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کر کے صحیح فیصلہ کیا ہے۔




