فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ڈی گرائونڈ پارک میں ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن اور پاکستان ملٹی مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا جس کے چیف آرگنائزر محمد اشتیاق ترابی اور سٹیج سیکرٹری کنیزفیضہ اشتیاق تھیں۔رکن صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل،معظم مختار اعوان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ،خواجہ نوی،حافظ رانا عبدالوہاب،منظور حسین،رانا قمبر رضا،عمران الحق اعوان، بابائے سپورٹس حاجی محمد رفیع اور اتحاد پولٹری ایسوسی ایشن فیصل آبادکے عہدیداران سہیل بٹ نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے مارشل آرٹ کے مظاہرے،تقاریر اور ملی نغمے پڑھے اور وطن عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔رانا حماد اقبال نے مہمانوں آفیشلز اور کھلاڑیوں کو تحائف دیئے اور چیئرمین چوہدری زبیر رفیق گجر کو فیصل آباد میں کھیلوں کے لئے خدمات پر تاج بھی پہنایا اور اپنے خطاب میں محمد اشتیاق ترابی کو کامیاب پروگرام کی مبارکباد بھی پیش کی۔




