یونس خان پی سی بی کیساتھ ملکر کام کرنے پر رضامند

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہرکر دی۔ 48 سالہ سابق کپتان یونس خان نے کراچی میں بلدیہ ٹائون اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنیکے لیے رضامندی ظاہر کردی۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ موقع ملے تو کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہوں، پاکستان ٹیم کے لیے ذمہ داری ملی تو اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے، یونس خان ہو یا کوئی اور جسے موقع ملے پاکستانی بن کر خدمت کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں