فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سدھار بائی پاس کے قریب پولیس یونیفارم میں ملبوس اہلکار نے تلاشی لینے کے بہانے موٹرسائیکل سوار سے سوا لاکھ روپے اور پرس چھین کر فرار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق متاثرہ شہری نصرت علی نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ وہ جھنگ روڈ پر سدھار بائی پاس کے قریب پہنچا تو پولیس یونیفارم میں ملبوس اہلکار نے روکا اور کہا کہ اسکی موٹرسائیکل پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے اور تلاشی لیتے ہوئے جیب سے ایک لاکھ 20ہزار اور پرس نکال لیا اور تلاشی کے بہانے اسکو کرسی لانے کا کہا تو جب وہ کرسی لینے گیا تو ملزم اسکا پرس اور نقدی لیکر فرار ہوگیا۔جس پر ٹھیکریوالا پولیس کو اطلاع ملنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے جعلی پولیس اہلکار کی تلاش شروع کردی۔




