1سالہ عملی تربیت مکمل کرنیوالے گریجویٹس میں اسناد تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیرِاعلیٰ پنجاب کے ”ایگری کلچر ٹرانسفارمیشن پلان” اور ”کسان خوشحال، پنجاب خوشحال” ویژن کے تحت محکمہ زراعت (توسیع) کے زیرِ اہتمام ایک سالہ عملی تربیت مکمل کرنے والے نوجوان زرعی گریجویٹس کے لئے تقریبِ اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے فیلڈ ٹریننگ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور اسناد تقسیم کیں۔انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید تحقیق اور فیلڈ ٹریننگ سے آراستہ کرنا ہے۔زرعی گریجویٹس کی فیلڈ میں موجودگی سے کسانوں کو سائنسی بنیادوں پر رہنمائی ملے گی اور فی ایکڑ پیداوار بڑھے گی۔پنجاب حکومت کے ان اقدامات سے دیہی معیشت مضبوط ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں