10ہزار ررشوت وصول کرنے پر سیکرٹری یونین کونسل قانون کے شکنجہ میں آگیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن نے برتھ سر ٹیفکیٹ بنانے کے عوض 10ہزار روپے رشوت وصول کرنے پر سیکرٹری یونین کونسل 179محمد اسلم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، غلام محمد آباد کے رہائشی شہزاد علی نے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے اذان کی تاریخ پیدائش کے اندراج اور کمپیوٹر ائزڈ سر ٹیفکیٹ بنوانے کیلئے یونین کونسل179کے دفتر گیا جہاں پر محمد اسلم نے اپنا تعارف محمد اسلم سیکرٹری یونین کونسل بتایا اور تاریخ پیدائش کے اندراج اور کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے 10 ہزار رشوت کا مطالبہ کیا ، اس نے منت سماجت کی لیکن وہ رشوت لینے پر بضد رہا، جبکہ وہ رشوت نہ دینا چاہتا تھا جس پر اینٹی کرپشن نے مذکورہ سیکرٹری یونین کونسل محمد اسلم کیخلاف رشوت ستانی کے الزا م میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں