کمالیہ(نامہ نگار) پانی کی ٹینکی سے گر کر 17 سالہ نوجوان جاں بحق۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت جواد ولد محمد سبحان، قوم موچی، سکنہ نزد محمود پارک، محلہ بہلول والا کمالیہ کے نام سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کام سے واپسی پر وہ محلہ بہلول والا میں واقع سرکاری پانی کی ٹینکی کے اوپر جا کر سو گیا۔ رات تقریبا 11 بج کر 5 منٹ پر ٹینکی سے نیچے اترتے ہوئے مبینہ طور پر اس کا پاں پھسل گیا، جس کے باعث وہ نیچے گر گیا اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کمالیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور نوجوان کے وائٹلز چیک کیے ، تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔




