فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف شہزاد نے گولی چل جانے سے 18سالہ بیٹی کو قتل کرنیوالی ماں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ٹیپو سلطان کالونی کے رہائشی خالق نے بتایا کہ 26اگست کو اپنے بھائی جاوید کے گھر پہنچے تو اسی دوران اسکی 5سالہ بیٹی علیشبہ نے ٹرنک سے پسٹل نکال لیا۔ اسکی والدہ شہناز بی بی نے پسٹل پکڑا تو اچانک گولی چل گئی جوکہ اسکی 18سالہ بیٹی ثناء بی بی کے سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ تاہم ایس ایچ او نے قاتلہ ماں کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ مقدمہ کے تمام پہلوئوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور میرٹ پر قانونی کارروائی کی جائے۔




