25 نئی بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

پشاور(بیورو چیف)پشاور بی آر ٹی کے فلیٹ میں اضافے کے لئے 25 نئی بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں۔ٹرانس پشاور کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد بی آر ٹی کے لیے منگوائی جانے والی 52 نئی بسوں میں سے 25 کراچی پورٹ پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی 27 بسیں بھی پاکستان کے لیے روانہ کی جا چکی ہیں۔ ان نئی بسوں کی شمولیت سے پشاور بی آر ٹی فلیٹ کی کل تعداد 244 سے بڑھ کر 296 ہو جائے گی، جس سے مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں