3سیکرٹری یونین کونسل برخاست

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد سرور نے بوگس تقرریوں اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنیکے الزام میں 3سیکرٹری یونین کونسل کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ یوسی66 کی سیکرٹری عروج فاطمہ’ یوسی41 کی سیکرٹری ارم شہزادی اور تحصیل صدر کی یوسی140 کا سیکرٹری آفتاب حسین شامل ہے۔ خواتین سیکرٹری یونین کونسل کو بوگس تقررناموں پر فارغ کیا گیا جبکہ سیکرٹری آفتاب کو خاتون کا جعلی نکاح نامہ اور طلاق نامہ تیار کرنے کے الزام میںنوکر ی سے فارغ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں