66فٹا بازار منصور آباد کی جدید طرز پر بیوٹیفکیشن کاکام مکمل ہوگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق66فٹا بازار منصورآباد کی جدید طرز پر بیوٹیفکیشن کا کام مکمل ہوگیا۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کے ہمراہ بازار کا دورہ کرکے بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ بھی کیا اور موقع پر شہریوں سے گفتگو کی۔کمشنر نے اہل علاقہ کی بعض ڈیمانڈز پوری کرنے کے لئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو موقع پر ہدایت جاری اور انہیں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر موجود عوام نے کمشنر کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے امین پور بازار،جھنگ بازار کا دورہ کرکے بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور تزئین وآرائش و تعمیر ومرمت کے کاموں کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کرنے کی تاکید کی۔کمشنر نے کہا کہ کچہری بازار کے بعد امین پوراور جھنگ بازار کی تزئین وبحالی کی جارہی ہے اور آئندہ مرحلہ میں باقی ماندہ بازاروں کو بھی خوصورتی کے شاہکار بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں