ستھرا پنجاب،ضلعی انتظامیہ ٹوبہ کے اہم اقدامات جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب” کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اہم اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے محکمے کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں کے سپرد کیا گیا ہے۔ یہ کمپنیاںنئے سال سے صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی، جس کا مقصد عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس روڈ شو کا مقصد صفائی کے لیے استعمال ہونے والی جدید مشینری کی نمائش کرنا اور عوام کو صاف ماحول کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔روڈ شو میں جدید مشینری بشمول ویسٹ کلیکشن وئیکلز ، سویپر مشینیں، اور دیگر آلات شامل کیے جائیں گے، جنہیں خصوصی طور پر صفائی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو صفائی کی اہمیت اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں