حکومت مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے

سرگودھا (بیورو چیف) چینی کے سیزن میں چینی کا مہنگا ہونا لمحہ فکریہ ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کے نرخوں پر عملدرآمد کروائے انتظامی افسران بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے کی بجائے گلی محلوں میں بیٹھے چھوٹے دکانداروں کو پکڑ کر حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں جس سے مہنگائی بڑھ رہی ہے غریب پس رہا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ پرچون سطح پر درجہ اول گھی اور آئل کی قیمتوں میں 9روپے کلو کا اضافہ غریب کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں