پاک فوج ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبر و صدر انجمن تاجران کلاتھ مرچنٹس امین پور بازار رانا اکرام اللہ نے کہا ہے کہ ملک اور اسکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری کو اپنی مسلح افواج کی جرات و عظمت پر فخر ہے وہ پاک وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ہماری مایہ ناز فوج نے جوانمردی اور شہادت کا انمول مظاہرہ کر رہی ہے رانا اکرام اللہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جس جرات کا مظاہرہ کیا ہے اسپر پوری قوم اسے سلام پیش کرتی ہے قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے انشاء اللہ دشمنوں کی کوئی سازش افواج پاکستان کو اپنے موقف سے جدا نہیں کر سکتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں