سدھار میں کوڑے کے ڈھیر،ستھرا پنجاب پروگرام مذاق بن کر رہ گیا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) صاف ستھرا پنجاب کا عملہ سدھار سے غائب ،کوڑ ا کرکٹ کے ڈھیر جوں کے توں،بدبو اور تعفن کے باعث راہ گیروں کا گزرنا بھی محال ،تفصیلات کے مطابق سدھار تقریبا اسی ہزار 80000نفوس پر مشتمل قصبہ ہے جہاں ہزاروں لوگ روزگار کیلئے روزانہ آتے جاتے ہیں اور کروڑوں روپے کا ریونیو حکومت موصول کرتی ہے لیکن سدھار میں صاف ستھرائی کا کوئی نظام نہیں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر وں کی بدبو اور تعفن کے باعث مختلف اقسام کی بیماریاں پھیل رہی ہے اور راہ گیروں کا گزرنا بھی محال ہو چکا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے صاف ستھرا پنجاب کے نام سے صفائی ستھرائی کیلئے ہر یونین کونسل میں عملی طور پر پروگرام شروع کیا گیا جس کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیاتھا لیکن صاف ستھرے پنجاب کا عملہ اب سدھار سے غائب ہو چکا ہے شہری ایک دوسرے سے پوچھ کر صاف ستھرے پنجاب کے عملے کو ڈھونڈ رہے ہیں لیکن وہ سدھار سے غائب ہے کہی بھی دکھائی نے دے رہا اور کوڑا کرکٹ کے جگہ جگہ لگے ہوئے ڈھیر بھی عملے کا انتظار کر رہے ہیں جس پر شہریوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دعوے تو بڑے بڑے کرتی ہے لیکن عملی طور پر یا زمین پر کوئی کام نہیں ہو رہا اگر کہی تھوڑا بہت ہو رہا ہے تو وہاں چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے فلاحی منصوبوں میں چیک اینڈ بیلنس نہیں ہو گا تو کامیاب نہیں ہو سکتے شہریوں کی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکومت پنجاب کو زمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہو گا تاکہ عوام میں اچھے کاموں کے باعث ان کا مورال بلند ہو شہریوں رانا زوہیب نوید،رانا مدثر علی،راشد علی،زاہد محمود،محمد سعید،بشارت علی،سہیل احمد و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ سدھار میں مستقل بنیادوں پر صاف ستھرائی کیلئے عملہ تعینات کیا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں