سہیل بابر جندل وکلاء ہائوسنگ سوسائٹی کے بلا مقابلہ صدرمنتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وکلاء ہائوسنگ سوسائٹی کے سالانہ انتخابات میں معروف قانون دان سہیل بابر جندل بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ دیگر عہدوں اور ایگزیکٹو باڈی کے18 امیدواروں میں پولنگ 21جنوری 2025ء کو ہو گی۔ تفصیل کے مطابق وکلاء ہائوسنگ سوسائٹی کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشست کیلئے تین امیدواروں سہیل بابر جندل ایڈووکیٹ’ رانا آفتاب احمد خاں ایڈووکیٹ’ سابق صدر بار میاں منصور ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ بعدازاں دونوں امیدواروں نے سہیل بابر جندل ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ اسطرح سہیل بابر جندل ایڈووکیٹ وکلاء ہائوسنگ سوسائٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے، نومنتخب صدر سہیل بابر جندل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سوسائٹی کے باسیوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، میرے دروازے وکلاء ہائوسنگ سوسائٹی کے باسیوں کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ وکلاء ہائوسنگ سوسائٹی کے مسائل کے حل اور باسیوں کی فلاح وبہبود کلیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ تاہم دیگر عہدوں اور ایگزیکٹو ممبران کے درمیان الیکشن میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں