فیصل آباد میں جرائم پیشہ عناصر چھا گئے،روزانہ ڈکیتی ،چوری ،راہزنی کی وارداتیں ،شہری عدم تحفظ کا شکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب کا دوسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آگیا آج پھر مزید72وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ،نقدی ،قیمتی سامان،موبائل فونز چھین کرلے گئے۔متعدد شہریوں کے موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔جبکہ جھنگ بازار کے علاقہ علی حسن کالونی کے نذیر احمد کو یرغمال بنا کر دن بھر کی سیل لوٹ لی۔محمدیوسف آباد کے جبران کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری،اسماعیل ٹائون کے قریب علی اصغر سے10ہزار و فون،شاداب موڑ لطیف پارک کے قریب افضل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات،نقدی، لوٹ لی گئی،سدھار بائی پاس کے قریب حماد الدین سے نقدی و فون،ائیر پورٹ کے قریب اسامہ سے ڈیڑھ لاکھ و فون،250ر۔ب کے وقاص کے فارم ہائوس سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے۔69ج۔ب کے افضل کی حویلی سے بکرے،دھاندرہ روڈ پر مبین ڈرائی کلین کی دکان سے کپڑے،سامان چوری،ایکسپریس وے واپڈا سٹی کے قریب لاکھ سے3ہزار و فون، کمال پور کے قریب شفقت سے نقدی و فون،جھنگ روڈ پر غلام علی سے موٹرسائیکل،ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ امام بارگاہ چوک کے قریب احمد سے30ہزار و فون،سمندری روڈ مدنی کنڈا کے قریب وسیم سے موٹرسائیکل نقدی و فون چھین لیا۔مقبول روڈ پر افضل کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چور لے گئے،مدینہ سٹریٹ میں عاصم حمید کے گودام سے مشینری اور موٹریں،رضا آباد کے ریاض سے نقدی و فون،رضا آباد گلی نمبر11کے ثاقب سے15ہزار و فون،جڑانوالہ روڈ سید والا کے قریب ناصر عباس سے ڈیڑھ لاکھ چھین کر لے گئے،240موڑ کے قریب مدثر سے16ہزارو فون،جڑانوالہ شمع طیب کے قریب فیضا ن کے گھر کے تالے توڑ کر 12لاکھ کے زیورات ،نقدی و قیمتی سامان،لاری اڈا کے قریب پروین سے پرس چھین لیا،239ر۔ب کے ریاست سے موٹرسائیکل ،نقدی و فون،سدھوپورہ روڈ پر عبدالرحمن سے جھپٹا مار کر فون،عثمان ٹائون کے شفیق کے کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے گئے،مصطفی آباد کے نعمان سے نقدی و فون،شعیب بلال مارکیٹ کے قریب ظفر سے موٹرسائیکل چھین لیا۔397گ۔ب کے علی زین کے ڈیرہ سے مویشی،53گ۔ب کے ندیم سے نقدی و فون،مرضی پورہ کے افضال سے 20ہزار ،حیدری پارک کے قریب ستار سے1لاکھ لوٹ لیے،اقبال ٹائون کے حماد سے موٹرسائیکل،فیکٹری ایرا کے علاقہ عرفان سے ڈیڑھ لاکھ چھین لیے گئے۔گڑھ فتح شاہ کے شیراز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،رضا آباد کے قریب عثمان کی دکان لوٹ لی گئی،سلک مل روڈ پر زین سے موٹرسائیکل،محلہ حسن پورہ کے کاشف سے15ہزار،208چک کے فقیر حسین کے گھر سے سولر پلیٹس چوری،گٹ والا پارک کے قریب فیصل سے15ہزار و فون،بھائی والا روڈ پر سفیان سے نقدی فون،ریکس سٹی ستیانہ روڈ کے قریب حسنین سے بیگ چھین لیا،منصور آباد کے علی سے30ہزار روپے و فون،سمال اسٹیٹ کے قریب محمد احمد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔علاوہ ازیں جھال گلی نمبر9سے عامر شہزاد،سمندری روڈ کے اشفاق،ملت کالونی کے زبیر،رضا آباد گلی نمبر10کے عنصر،مسجد بازار جڑانوالہ سے اکبر،باغبان پورہ کے عبدالجبار ،سیشن کورٹ سے اللہ دتہ،سول ہسپتال سے رضوان،الائیڈ ہسپتال سے لیاقت علی،اسلامیہ کالج روڈ سے اشرف،غلام محمد آباد صدر بازار سے شہزاد،محلہ عثمان غنی کے عمران،محلہ صادق آباد کے فیصل،ٹاٹا بازار کے غلا شبیر،ضلع کچہری سے محمد خان،گلبرگ روڈ سے مبشر،آئیڈیل بیکری کے باہر سے اختر،نڑوالا روڈ سے عرفان حیدر ودیگر کی موٹرسائیکلیں رکشے چور لے اڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں