ڈی سی ٹوبہ نعیم سندھو کا جھنگ روڈ بازار کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے جاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد نعیم سندھو نے جھنگ روڈ بازار کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر اور چیف آفیسر ضلع کونسل بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات ہٹانے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں اور تنازعات سے بچیں۔ انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں اور بازار کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کریں۔اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے واضح کیا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ چیف آفیسر ضلع کونسل نے بتایا کہ صفائی مہم بھی جاری ہے تاکہ بازار دیدہ زیب بن سکے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ان اقدامات کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں، کیونکہ یہ مہم عوامی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کے لیے ضروری ہے۔ تجاوزات کے خاتمے سے عوامی مقامات بہتر اور پیدل چلنے والوں کے لیے آسانی پیدا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں