مضر صحت کھانسی کا شربت بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

صفدرآباد(نامہ نگار)محلہ سعید نگر صفدرآباد کے ایک گھر میںجعلی اور مضرصحت کھانسی کا شربت بنانے کی فیکٹری پر مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او میاں نوید اشرف کی اسپیشل برانچ کے ہمراہ بڑی کارروائی۔جعلی ادویات تیار کرنے والی مشینری اور تیار شدہ سیرپ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔تھانہ صفدرآباد کے ایس ایچ او نوید اشرف نے اطلاع ملنے پربھاری نفری کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن صفدرآباد کے قریب محلہ سعید نگر میں اسلم نامی ایک شخص کے گھر میں ریڈ کیا سرچ آپریشن کے دوران گھر میں لگی جعلی ادویات بنانے کی فیکٹری ،مشینری اور سیرپ پکڑلیا گیا۔مضر صحت سیرپACEFYL کی بوتلیںاور خام مال پکڑ کر فیکٹری کو سیل کر دیا۔فیکٹری مین انسانی جانوں سے کھیلنے والاسیرپ تیار کیا جا رہا تھا۔یہ سب کام محکمہ صحت کی ناک کے نیچے ہو رہاتھا۔صفدرآباد کے شہریوں اور اہل محلہ نے پولیس تھانہ صفدرآباد کے ایس ایچ او نوید اشرف کو اس کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں