تاجر برادری کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈ ی (انصاف گروپ) رانا طیب خا ں، صدر حاجی منظور قادر،سر پرست اعلیٰ حاجی سردار محمد،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، سیکرٹری فنانس عبدالحسیب پراچہ، جوائنٹ سیکر ٹری عبید اللہ جٹ، سیکر ٹری نشرو اشاعت رانا زبیر اوردیگر نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کے سا تھ تھے ہیں اور رہیں گے ملک پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے ہم سب کو پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ملک کی سلامیت اور ملک کے ہر فرد سلامتی کی ضامن ہے ،جو وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دیتے ہیں ان کیلئے ہماری جان بھی قربان ہے ۔ملک بھر کی تاجر برادری کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں