معاشی بحران کے ذمہ دار قرضے معاف کرانے والے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا،جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور، چیئر میں مرزااشرف مغل ،ثمریز سو می ترجمان اور سینئر رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستا ن کے بدترین معاشی بحران کے ذمہ دار ملک کے وہ سیاستدان ارکان پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے اپنی اپنی حکومتوں میں بھاری قرضے لیکر معاف کرائے آج اسکا خمیازہ عوام اور تاجر برادری بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ قرضہ لیکر ہڑپ کرنے والے خود یا انکی نسلیں آج بھی ملک میں موجود ہیںاگرحکمران ملک وقوم سے مخلص ہیں توایسے لوگوں کو پکڑیں اوران سے ہڑپ شدہ قرضے واپس لیں خواجہ شاہد رزاق سکا نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے حکومت کودوست بنانا اور انہیں عزت دینا ہوگی تاجروں پر لگائے گئے غیر ضروری ٹیکس ختم ،بجلی و گیس اور ادویات کی قیمتوں میںاضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے جان بچانے کی مہنگی ادویات بیچنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈائون کا مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں