تاجر رہنماؤں کیساتھ ملکر آٹھ بازاروں کے مسائل حل کرینگے،سی ٹی او فرحان اسلم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آٹھ بازار وہیکل فری بن گئے مگر آٹھ بازاروں’ گول بازاروں اور اس سے ملحقہ گلیوں کے تاجر اور دکاندار رل گئے ہیں’ صبح سے شام تک کسٹمرز کا انتظار کرتے ہیں مگر بازاروں کے داخلی اور خارجی راستے بند ہونیکی وجہ سے کسٹمر کہیں نظر نہیں آتا’خدارا ارباب اختیار اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں’ ان خیالات کا اظہار ایف سی سی آئی میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے چیئرمین حاجی محمد عابدکی قیادت میں وفد CTO فرحان اسلم سے ملنے والے وفد کے شرکاء نے کیا’ وفد میں سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس حاجی محمداسلم بھلی صدر سپریم انجمن تاجران’ رانا ایوب منج جنرل سیکرٹری’ آفتاب بٹ جنرل سیکرٹری ریلوے روڈ’ ملک شاہد رسول صدر چنیوٹ بازار’ ممبران رانا اکرام اللہ خاں’ غلام مصطفی اور حاجی الطاف رحمانی شامل تھے’ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک میڈم ارم بھی موجود ہیں’حاجی محمد عابد’ حاجی اسلم بھلی’ رانا ایوب منج نے CTO فرحان اسلم کو بتایا کہ آٹھ بازاروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے اس قدر سخت ہیں کہ سائیکل سوار بھی بازار میں داخل نہیں ہو سکتا’ اگر یہی حالات رہے تو کسٹمر کیسے خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرے گا ‘ اس وقت آٹھ بازاروں میں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں’ دکانوں کے کرائے’ ملازمین کی تنخواہیں اور یوٹیلٹی بلزادا کیسے کرنے ہیں’ کم از کم موٹرسائیکل کوآٹھ بازاروں میں آنے کی اجازت دیں تاکہ بازاروں کی رونقیں بحال ہو سکیں’سی ٹی اور فرحان اسلم نے وفد کے ممبران کے مسائل بغور سنے اور منٹگمری بازار اور ریل بازار سے داخلے کی اجازت دینے کے علاوہ چنیوٹ بازار کے داخلی راستے میں نرمی برتنے کے احکامات جاری کئے’ سی ٹی او نے کہا کہ ہم مسائل پیدا نہیں حل کرنا چاہتے ہیں’ ہم تاجررہنمائوں کے ساتھ مل کر آٹھ بازاروں کے مسائل حل کریں گے’موٹرسائیکل کے داخلے کی اجازت احکام بالا سے مشاورت کے بعد دی جائے گی’ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے آرڈرز کے مطابق ہم نے کام کرنا ہے’ ہم آپ کے جائز مطالبات پنجاب حکومت تک پہنچائیں گے وہاں سے جو بھی آرڈر ملیں گے ان پر ہی عملدرآمد ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں