کراچی (سپورٹس نیوز) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ویمنز ونگ کے زیر اہتمام ویمنز ہاکی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا،اولمپئن حنیف خان اینڈ ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسٹیڈیم پر کے ایچ اے ویمنز وائٹس اور کے ایچ اے ویمنز کلر کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں کے ایچ اے ویمنز کلر نے کپتان انٹر نیشنل اقرا اقبال کی قیادت میں 4-2سے کامیابی سمیٹی۔




