جنید خان کی فلم بدقسمتی سے نہیں چلی جس کا مجھے دکھ ہے’ عامر خان

ممبئی(شوبز نیوز) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بیٹے جنید خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم لوویاپا سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف کر لیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنید خان نے مہاراج سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا جسے فلم بینوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تاہم ان کی حالیہ فلم لوویاپا باکس آفس پر اثر انداز ہونے میں ناکام رہی۔فلم کی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ وہ اس پروجیکٹ میں شامل نہ ہونے کے باوجود اس کی ناکامی کو لے کر شدید ذہنی تنا کا شکار ہیں۔عامر خان نے اعتراف کیا کہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جنید خان کی فلم بدقسمتی سے نہیں چلی جس کا مجھے دکھ ہے، اگرچہ فلم اچھی ہے اور بیٹے نے اس میں اچھا کام کیا لیکن باپ کی حیثیت سے میں فلم کو لے کر 10 گنا زیادہ ذہنی دبا کا شکار ہوں۔وہ بتاتے ہیں کہ میں کھڑکی کے پاس بیٹھا یہ سوچ رہا تھا کہ میں دبا میں کیوں ہوں جبکہ یہ میری فلم بھی نہیں ہے، میں نے اس کو پروڈیوس کیا اور نہ ہی ڈائریکٹ کیا۔تاہم عامر خان کو امید ہے کہ جنید خان فلم کی ناکامی سے سیکھیں گے۔لوویاپا 7 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی جس میں اداکارہ خوشی کپور نے بھی مرکزی کردار ادا کیا، باکس آفس پر اس کا ٹکرا اداکار و گلوکار ہمیش ریشمیا کی فلم بیڈ ایس روی کمار سے ہوا۔جنید خان کی فلم نے ریلیز کے 16 دنوں کے اندر دنیا بھر میں صرف 9.4 کروڑ کا بزنس کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں