پاکستانی ٹیم میں چانس دیا گیا تو مایوس نہیں کرینگے۔ ڈومیسٹک کرکٹرز

لاہور (سپورٹس نیوز) ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کرکٹرز حیدر علی، فیصل اکرم نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم میں پرفارم کرنے کا موقع دیا گیا تو مایوس نہیں کریں گے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر علی نے کہا کہ اگر موقع ملے گا تو اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کریں گی، بی پی ایل کے وجہ سے سٹرائیک فورس کا کیمپ جوائن نہیں کر سکا۔انھوں نے کہا کہ لیگز کھیلنے سے بھی بہت سیکھنے کا موقع ملتا ہے کیونکہ وہاں بہت سارے کھلاڑی آتے ہیں، موقع ملا پاور ہیٹنگ کا گیپ پوار کرنے کی کوشش کروں گا۔حیدر علی نے کہا کہ میں نے اوپننگ بھی کھیلی اور مڈل آڈر بھی جہاں بھی موقع ملا تو پرفارم کریں گے، ہر طرح کی کرکٹ کے لئے تیار ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ تھوڑی مشکل ہوتی ہے۔قومی کرکٹر فیصل اکرم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھلاڑی کی پرفامنس دے کر ہی سلیکشن کمیٹی کھلاڑی کو موقع دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں