ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس ”کردیا،مزید88مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے جاری’ آج پھر مزید 88مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 8لڑکیوں اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ غوثیہ آباد کے رہائشی اکبر نے بتایا کہ اسکی بیٹی (آ) کو نامعلوم ملزمان’ صدر کے علاقہ 218 رب کے اﷲ دتہ کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان’ جڑانوالہ کے علاقہ انورآباد کے عبدالخالق کی بیٹی (س)’ 126 گ ب کی زبیدہ بی بی کی بیٹی (ن) اور نواسے کو نامعلوم’ 53 گ ب کے عمران کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم’ 58 گ ب کے اکرم کی بیٹی (آ) کو نامعلوم’ ملت ٹائون کے علاقہ Dبلاک کے رحمان کی ہمشیرہ (ع)’ عمیر ٹائون کے مدثر حفیظ کی ہمشیرہ (س) اور محلہ غازی آباد کے نزاکت علی کا بیٹا گھر سے کھیلنے کیلئے گیا’ واپس نہ آیا، جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے۔ لاری اڈا کے قریب نسرین بی بی سے جھپٹا مار کر فون’ نگینہ سنیما کے قریب خالد سے 75ہزار’ فون’ میاں ٹرسٹ ہسپتال کے قریب عثمان سے 62ہزار روپے’ فون’ چناب کلب چوک موڑ کے قریب امجد سے 20ہزار روپے’ فون’ امین پور بازار کے قریب افضل سے جھپٹا مار کر فون’ جی سی یونیورسٹی کے قریب زید سے 2لاکھ چھین لیے’ کوکیانوالہ روڈ پر حماد بشیر سے 57ہزار روپے’ فون’ رضاآباد کے شفیق احمد سے ایک لاکھ 65ہزار’ کوکیانوالہ روڈ پر محمد اختر سے نقدی’ فون’ شاہ نواز ٹائون کے امین الحق سے 35ہزار’ فون’ آئیڈیل بیکری کے قریب فہد ندیم سے نقدی’ فون’ سوساں روڈ پر محمد بن احمد سے 10ہزار’ فون’ ایڈن ایگزیکٹو گیٹ کے قریب تاجر اویس سے 4لاکھ چھین لیے’ نصیرآباد کے عمیر رضا اور اسکی اہلیہ سے 2تولے زیورات’ نقدی’ حاجی آباد کے خالد جاوید سے 20ہزار’ فون’ شبیر شاہ روڈ پر رمضان سے موٹرسائیکل’ عبداﷲ پور اشرف سویٹس کے باہر تیمور سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ سرگودھا روڈ پر شاہ نواز سے نقدی’ فون’ فاروق ٹائون کے نوازش علی شاہ کے گھر آنے والی ڈاکو حسینائوں نے اسکی اہلیہ کو بے ہوش کر کے لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئیں۔ ابراہیم ٹائون کے خرم شہزاد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ کرن بلاک کے وسیم سجاد سے موٹرسائیکل’ کھجور والا باغ کے قریب جمیل مسیح سے نقدی’ فون’ 141 رب کے سرفراز سے 4ہزار’ فون’ 131 رب کے امجد جاوید سے موٹرسائیکل’ 129 رب کے یوسف سے 7ہزار’ فون’ لال مل چوک کے قریب فضل سے 40ہزار’ فون’ جھنگ روڈ پر وسیم سجاد سے 46ہزار’ فون’ 235 رب کے طیب فاروق سے موٹرسائیکل’ 263 رب کے محبوب سے ڈیڑھ لاکھ’ نثار کالونی کے نعیم سے 10ہزار’ فون’ بابر چوک کے قریب احسن خالد سے نقدی’ فون’ لکی پٹرول پمپ کے قریب ولید سے 85ہزار’ فون’ سمندری روڈ پر شکیل سے 50ہزار’ فون’ ستیانہ روڈ پر نعمان سے نقدی’ فون’ 241 رب کے رانا رفاقت علی سے 32ہزار’ فون’ 245 رب کے شہباز کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 67 ج ب کے ریاض سے 50ہزار’ فون چھین لیا’ مسلم ٹائون کے بشیر احمد سے 50ہزار’ فون’ 240 گ ب کے قریب ساجد علی سے 25ہزار’ فون’ 68 گ ب کے قریب نصیب احمد سے موٹرسائیکل’ 124 گ ب کے اشرف سے موٹرسائیکل’ 123 گ ب کے لیاقت علی سے 1لاکھ’ 377 گ ب کے عقیل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے بکرے چوری’ 266 رب کے نور سلطان سے نقدی’ فون’ ناظم آباد کے اویس کا گھر لوٹ لیا’ چکی بازار سمندری سے عبدالخالق’ 443 گ ب پر شہزاد حیدر کی حویلی سے مویشی’ 205 گ ب کے ثمریز کی حویلی سے بکرے اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں طارق آباد سے شہزاد’ سرکلر روڈ سے ذیشان طارق’ ریلبازار سے شاہد محمود’ چنیوٹ بازار سے افتخار حسین’ پیپلزکالونی بی بلاک کے وسیم’ ڈی گرائونڈ سے شیراز احمد’ ملت روڈ سے ارسلان’ حاجی آباد کے احسن علی’ شوگر موڑ پر فرید خان’ 121 ج ب کے نذیر حسین’ جوہر کالونی کے ملک خالد’ سمن آباد کے زبیر’ سندھو ٹائون کے اشرف’ دکن پارک سے فیصل ندیم’ گیٹ چوک کے قریب عثمان نذیر’ خیام ہوٹل سے سہیل’ ٹول ٹیکس سے شعیب’ شوکت آباد کے علی رضا’ مچھلی فارم کے قریب عمر شہزاد’ پرتاب نگر کے امداد’ جسوآنہ بنگلہ کے حمزہ’ 61 رب کے اویس’ 391 گ ب کے رانا جاوید’ 409 گ ب کے بشارت علی’ 468 گ ب کے میکال خان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں