پاکستان کی نمائندگی کرنیوالا فٹبالر جلیبیاں بیچنے پر مجبور

لاہور(سپورٹس نیوز)2018 میں ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے فٹبالر محمد ریاض کو ان دنوں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔فٹبالر محمد ریاض بیروزگاری کے سبب اپنی زندگی کا گزر بسر کرنے کیلئے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔اس حوالے سے محمد ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے برسوں انتظار کیا کہ ادارہ جاتی کھیل بحال ہوں لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، بیروزگاری سے مجبور ہو کر یہ راستہ اختیار کرنا پڑا۔محمد ریاض کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کیجانب سے محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن تاحال اس پر عملی اقدامات نظر نہیں آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں