پی ایس ایل 10 سے قبل اظہور محمود کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے چھٹی

لاہور (سپورٹس نیوز) ریکارڈ 3بار کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ روز11 اپریل سے 18 مئی تک ہونے والے 10ویں ایڈیشن سے قبل بولنگ کوچ اظہر محمود سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فرنچائز نے محمود کی پاکستان مینز کرکٹ ٹیم سے وابستگی کے باعث ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔سابق بالنگ آل رانڈر کی جگہ این بٹلر کو لیا گیا ہے جنہوں نے 2002 سے 2013 تک نیوزی لینڈ کے لیے آٹھ ٹیسٹ، 26 ون ڈے اور 19 ٹی ٹونٹی کھیلے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بیان میں کہا کہ “پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی سب سے کامیاب فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ ایان بٹلر کو پی ایس ایل 10 کے لیے ٹیم کا بالنگ کوچ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے۔اس کے ساتھ ہی فرنچائز نے اظہر محمود کو الوداع کہا جو اس وقت پاکستان کی قومی ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اظہر نے بطور کھلاڑی اور 2016 میں پی ایس ایل 1 جیتنے والے کوچ اور 2024 میں اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں