فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج دلدار شاہ نے تھانہ ساندل بار کے مقدمہ قتل ڈکیتی کا فیصلہ سناتے ہوئے وکیل کے دو قاتلوں کو عمر قید اور مجموعی طور پر ساڑھے 11لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرموں کو مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کیمطابق 7مارچ 2021ء کو تھانہ ساندل بار کے علاقہ بلوچاں والی کے قریب ملزمان عثمان اور عباس علی نے دوران مزاحمت فائرنگ کر کے وکیل سلیمان خالق کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے مجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ جبکہ زیردفعہ 392 ت پ مزید پچاس پچاس ہزار جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔




