میری نظریں 2027ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ پر ہیں۔ سی پی رضوان

دبئی (سپورٹس نیوز) متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے سابق کپتان سی پی رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی نظریں 2027 کے آئی سی سی ورلڈ کپ پر ہیں، جس میں وہ اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس دینا چاہتے ہیں ، عمران خان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، وہ بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ریاست کیرالہ میں پیدا ہونے والے 36 سالہ سی پی رضوان کا کہنا تھا کہ میرا خواب بہت بڑا ہے، میں 2027 میں ایسی سنچری سکور کرنا چاہتا ہوں جو میری ٹیم کو میچ جتوائے۔انہوں نے کہا کہ 2027 میں میری عمر 39 سال ہوگی تاہم یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میرے اہداف بڑے ہیں اور جب آپ کے اہداف بڑے ہوں تو آپ کو سامنا بھی بڑی مشکلات کا ہوتا ہے، میں ہمیشہ سے پرفارمنس پر یقین رکھتا ہوں، عمر پر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ماضی میں دیکھیں تو عمران خان نے بھی 42 سال کی عمر میں بہترین کارکردگی دکھائی اور پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتا، اسی طرح سچن ٹنڈولکر نے بھی 37 سال کے تھے جب 2011 میں بھارت نے ورلڈ کپ جیتا۔ آپ ایسے کئی بڑے کرکٹرز کو دیکھیں گے جنہوں نے بڑی عمر میں جا کر زندگی کی بہترین کارکردگی دکھائی چنانچہ میری نظریں بھی 2027 کے ورلڈ کپ پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں