چینی کی ذخیرہ اندوزی ثابت نہ ہوسکی،زیر حرات تاجر رہنما رہا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے الزام میں حراست لئے جانے والے تاجر رہنمائوں کو رہا کر دیا’ گھر پہنچنے پر تاجروں’ رشتہ داروں وعمائدین شہر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے فیصل آباد نے فیصل آباد کے بڑے چینی ڈیلرز تاجر راہنمائوں حاجی اسلم بھلی’ زبیر بھلی’ محمود بھلی اور عمیر پراچہ کو حراست میں لے کر بازپرس کی۔ فیصل آباد کے معروف تاجر راہنمائوں کی گرفتاری کے بعد مختلف تاجر تنظیموں’ تاجر برادری میں شدید غم وغصہ وتشویش کی لہر پائی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کو حراست میں لئے جانے والے مذکورہ تاجروں کے خلاف چینی کی ذخیرہ اندوزی کے کوئی ثبوت نہ ملے تو ایف آئی اے نے مذکورہ تاجر راہنمائوں کو رہا کر دیا۔ تاجر راہنمائوں کی رہائی کی خبر ملتے ہی متعدد تاجر راہنما نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گھر پہنچایا۔ جہاں پر تاجر راہنمائوں کی طرف سے مبارکباد دینے کا تانتا بندھ گیا۔ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران کے صدر وچینی ڈیلر حاجی اسلم بھلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے نہ کبھی پہلے جعلی وذخیرہ اندوزی کا کام کیا ہے نہ آئندہ کرینگے، ہمیشہ صاف ستھرا اور صاف گوئی سے کاروبار کیا ہے۔ ان کا چینی کی ذخیرہ اندوزی سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں