فیصل آباد میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یوم پاکستان کے موقع پر فیصل آباد میں بھرپور ملی جذبے کا اظہار ‘ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ”ماں دھرتی” کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروقار تقریب ڈپٹی کمشنر کے احاطہ میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر’ ایم پی اے عظمیٰ راجہ’ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں حاجی اکرم انصاری، فقیر حسین ڈوگر، راجہ دانیال اورسی پی اوبلال عمر نے پرچم کشائی کی ۔ اے ڈی سی جی کیپٹن (ر)طیب سمی، ایس ایس پی آپریشن عمارہ شیرازی ،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم بھی ہمراہ تھے۔ سرکاری محکموں کے افسران، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستوں نے بھرپور سلامی دی ۔ تقریب میں ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی اور پھول نچھاور کئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں