ایکسپائرڈ اشیاء تلف کر دی گئیں

چنیوٹ (نامہ نگار)عید کی آمد پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کا کریک ڈان، ایکسپائرڈ اور مضر صحت مصنوعات برآمد۔عید الفطر کی آمد کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ نے شہر بھر میں فوڈ سیفٹی مہم چلائی، جس کے تحت مضر صحت اور ایکسپائرڈ مصنوعات فروخت کرنے والے کریانہ سٹورز اور فوڈ پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے مختلف علاقوں میں کریک ڈان کرتے ہوئے ایکسپائرڈ مصنوعات کی بڑی کھیپ برآمد کی۔ تفصیلات کے مطابق، ایک کریانہ سٹور سے عید کی سپلائی کے لیے رکھی گئی 500 لیٹر سے زائد ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس اور 20 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد کی گئیں۔ کارروائی کے دوران دوکان کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا اور تمام ایکسپائرڈ اشیا کو ضائع کروا دیا گیا۔ اس کے علاوہ، فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 4 فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات اور ممنوعہ اجزا کے استعمال پر 71,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ عید کے موقع پر عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ایکسپائرڈ یا غیر معیاری مصنوعات کی فروخت کی شکایت فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کو رپورٹ کریں۔ یہ کارروائی عید کی تیاریوں کے دوران عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق، آئندہ بھی ایسی مہمات جاری رہیں گی تاکہ عوام کو مضر صحت اشیا سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں