انڈر 23ورلڈ اسکوائش چیمپئن شپ کی میزبانی اعزاز ہے

کراچی (سپورٹس نیوز)سابق ورلڈ اسکوائش چیمپئن جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ انڈر 23ورلڈ اسکوائش چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسکوائش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ انڈر 23ورلڈ اسکوائش چیمپئن شپ پہلی بار ہورہی ہے جس کی میزبانی پاکستان کررہا ہے جو ایک اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن شپ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی فائدہ ہوگا۔جہانگیر خان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اسکوائش میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گا، پاکستان میں ٹیلنٹ ہے لیکن بچوں میں محنت کی لگن نہیں۔سابق چیمپئن نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے بہت محنت درکار ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں