جہاں 4سپنرز کی ضرورت تھی وہاں ایک کھلایا’ شاہد آفریدی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جہاں ہمیں 4 اسپنرز کی ضرورت تھی، وہاں ایک دو کھلائے اور اب نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر 4 اسپنرز بھیج دیے۔قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کس ٹیم کا انتخاب کیا گیا ، قومی ٹیم کی فتوحات میں سلیکشن کمیٹی کا اہم کردار ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں