فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے تھانہ ساندل بارمیں کھلی کچہری کی ‘ اس موقع پر ایس پی اقبال ڈویژن ،ڈی ایس پیز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کوانصاف کی فرا ہمی کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے کھلی کچری میں سائلین کی درخواستوں اور شکایاتکو بغور سنا اور موقعہ پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ تمام درخواستوں میں انصاف کی فراہمی کا عمل منصفانہ طور پر یقینی بنایا جائیگا اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ میرٹ پر انکی شکایات کو حل کیا جائے۔ شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور شہریوں کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانا اور فاصلے کم کرنا ہے۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔دریں ثنائ۔
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی او فیصل آبادذیشان اصغر نے آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کو بغور سنا اور دادرسی کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے بعد مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بجھوانے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر آرپی او فیصل آبادذیشان اصغرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی یا مقدمات کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر کے بارے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملد رآمد کیا جارہا ہے۔انہو ں نے پولیس افسران پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ مقدمات کی تفتیش کومیرٹ پریکسوکیا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کے دبائو کو ملحوظ خاطر نہ لایا جائے۔شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔




