عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھنے کا امکان

اسلام آباد (بیورو چیف)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ماہی گیری کے شعبے کے لیے انقلابی اقدام، ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کے لیے کوشاں ، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) ماہی گیری سبسڈی معاہدہ باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔پاکستان کی منظوری کے بعد ڈبلیو ٹی او معاہدے کو قبول کرنے والے ممالک کی تعداد 94 ہو گئی، ایس آئی ایف سی کی مدد سے کیے گئے اس اہم معاہدے کے باعث پاکستان کو ‘فش فنڈ’ کے وسائل حاصل کرنے کا موقع ملے گا، اس اہم معاہدے کے تحت غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے میں مدد ملے گی ، ماہی گیری سبسڈی معاہدے سے سمندری وسائل کا تحفظ اور پائیدار ترقی ممکن ہوگی، بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی ماہی گیری سے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی قدر بڑھے گی، پاکستان کی معیشت میں ماہی گیری کا حصہ بڑھنے اور برآمدات میں اضافے کی قوی امیدہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں