تہرے قتل کا فیصلہ،3ملزمان کو عمر قید و جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد اویس نے تھانہ ٹھیکری والا کے تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم انوار الحق سکنہ 80 ج ب نے اپنے ساتھیوں محمد افضل’ محمد اجمل’ عرفان’ وسیم احمد’ ذوالقرنین’ اعجاز وغیرہ نے پانچ سال قبل پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شبیر حسین سکنہ 91 ج ب’ عدنان اور اس کے بھائی محمود علی سکنہ 79ج ب کو قتل جبکہ سہیل انور کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر انوار الحق’ محمد افضل اور محمد اجمل کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ دیگر ساتھیوں کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں