بچوں کی لڑائی پر مشتعل شخص نے نوجوان کو گولی مار دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی کے علاقہ خالصہ کالج میں بچوں کی لڑائی پر مشتعل ملزم نے خاتون کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا، حملہ آور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا، مضروبہ کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ خالصہ کالج گلی نمبر3 میں بچوں کی لڑائی پر عاصمہ زوجہ محمد حسین نے ملزمان شعیب وغیرہ کو منع کیا تو مشتعل ملزم شعیب نے فائرنگ کر دی، گولی لگنے سے خاتون عاصمہ زوجہ محمد حسین بری طرح زخمی ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں