DCراولپنڈی کے سکواڈ کی گاڑی سے ٹکر ا کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 163 رب کے قریب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل بن گیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 163 رب کا رہائشی محمد جنید موٹرسائیکل پر جا رہا تھا جب وہ گائوں کے باہر مین روڈ پر پہنچا تو وہاں سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی پروٹوکول کے ہمراہ وہاں سے گزر رہے تھے کہ تیز رفتار سکواڈ کی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار جنید کو ہٹ کیا اور وہ بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ حادثہ کے بعد ڈپٹی کمشنر روانہ ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں