محمدیہ کالونی میں مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ محمدیہ کالونی میں واردات کے دوران مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کا گروہ محمدیہ کالونی حسن سٹریٹ میں واقع عدنان اﷲ کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسکی اہلیہ مہوش کنول نے مزاحمت کی مسلح ڈاکوئوں نے خاتون کے سر میں کندآلہ یا بندوق کا بٹ مارا اور وہ بری طرح زخمی ہو کر گر پڑی تو ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں