نئی دہلی (سپورٹس نیوز) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو (آر سی بی) کے نوجوان کھلاڑی سواستک چِکارا نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں ایسی حرکت کی کہ ساتھی کھلاڑی ہنستے رہے گئے۔ذرائع کے مطابق آر سی بی کے فاسٹ بولر یش دیال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ کولکتہ میں میچ کے بعد سب ڈریسنگ روم میں بیٹھے تھے۔




