تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ گٹ والا کے قریب انٹرلوپ کی تیز رفتار بس نے سڑک عبور کرتے نوجوان کو کچل دیا’ حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 204 چک کا رہائشی 33سالہ محمد سلیمان ولد خالد محمود ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گٹ والا کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ اس دوران انٹرلوپ کی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں