معیاری فلموں کا تسلسل جاری رہنا چاہیے۔ حیدر سلطان

لاہور(شوبز نیوز) اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت کو نظر انداز کرنے کی بجائے اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے، یہاں آنے والی حکومتیں ہر شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر کی خواہشمند نظر آتی ہیں لیکن بد قسمتی سے فلم انڈسٹری کو کبھی بھی اس طرح کی پیشکش نہیں کی گئی جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے، اردو کے ساتھ پنجابی فلمیں بنانے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔اور اس کے بغیر فلم انڈسٹری کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج بھی لوگ پنجابی زبان کی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کا قحط ہے۔ پنجاب کی ثقافت کی تصویر کشی کر کے ایسی شاہکار فلمیں تخلیق کی جا سکتی ہیں۔ مزید کہا کہ پاکستان میں نوجوان اداکار بہت اچھا کام کررہے ہیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی معیاری فلمیں بنیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں