پاریش راول، اکشے کمار، سنیل شیٹی پھر سے ایک ساتھ

ممبئی (شوبز نیوز) مشہور بھارتی کامیڈی فلم سیریز ہیرا پھیری کی تیسری فلم ہیرا پھیری تھری کی عکس بندی کا آغاز ہوگیا ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ اکشے کمار، پاریش راول اور سنیل شیٹی ایک مرتبہ اپنے مشہور کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ہیرا پھیری کے مداح کافی عرصے سے تیسرے حصے کی اپڈیٹ کا انتظار کر رہے تھے اور رواں سال جب یہ تصدیق ہوئی کہ ہدایتکار پریا درشن اس فرنچائز کی واپسی کرنے جا رہے ہیں، تو جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق فلم کے پہلے سین کی شوٹنگ ایک روز قبل مکمل کی گئی ہے، جس میں تینوں اداکار اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول شامل تھے۔بھارتی اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جی ہاں، یہ بالکل سچ ہے۔اکشے، سنیل اور پاریش نے کل اپنے پہلے سین کی شوٹنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں