گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

گوجرہ(نامہ نگار)گھریلوناچاقی پرخاوند نے بیوی کوگلہ گھونٹ کر قتل کر دیا۔ملزم موقع سے فرارہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر351ج ب کے حق نواز کا اپنی28سالہ بیوی نسرین اختر سے گھریلوناچاقی ہو گئی جس سے مشتعل ہو کر حق نواز نے نسرین اختر کاگلہ گھونٹ دیا۔ جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ملزم موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرمنتقل کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔اور پولیس نے ملزم کی تلاش میں چھاپے مار نے شروع کر دئیے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں