پیٹ میں گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)چک نمبر246گ ب کا خاور کمرہ میں موجود تھاجبکہ گھر میں اونچی آواز میں ڈیک چل رہاتھاکہ اچانک اس کے گھر والوں نے کمرے میں جا کر دیکھا تووہ پیٹ میں فائر لگنے سے شدید زخمی حالت میں پایا گیا ۔جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفرکر دیاگیاجہاں پر اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ اطلاع ملنے پرچوکی مونگی بنگلہ پولیس موقع پر پہنچی اورمختلف پہلوئوں پر مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں