فتنہ الخوارج کے کارندے کو 1ماہ قید’ 5ہزار جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فتنہ الخوارج کے کارندے کو ایک ماہ قید اور 5ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں ملوث مجرم محمد شفیق کو قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید ایک ہفتہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے دوران سال مجرم کو گوجرہ سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ فتنہ الخوارج کے پملفٹ تقسیم کر رہا تھا جبکہ مجرم کے اعتراف جرم کے بعد فاضل جج نے سزا سنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں