ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی۔ ذرائع کے مطابق کوہلی نے آئی پی ایل میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں 13ہزار رنز پورے کئے جس کے بعد وہ یہ سکور کرنے والے پہلے بھارتی بیٹر بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی کو یہ کارنامہ سرانجام دینے کے لئے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں 17 رنز درکار تھے جسے بناکر کرکٹر نے یہ ریکارڈ بنایا۔کوہلی 403 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی اپنی 386 ویں اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کرکے ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں یہ معرکہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل نے اپنی 381 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 13 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں